ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل گرام پنچایت انتخابات؛ آج 276 پرچے داخل

بھٹکل گرام پنچایت انتخابات؛ آج 276 پرچے داخل

Thu, 10 Dec 2020 19:47:16    S.O. News Service

بھٹکل 10 ڈسمبر   (ایس او نیوز)  بھٹکل تعلقہ کے 16 گرام پنچایتوں میں ہورہے انتخابات کے لئے آج جمعرات  کو 276  پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے جس میں ایس سی کے24، ایس ٹی کے 24، بیک ورڈ اے کے 68 ، بیک ورڈ بی کے 7 جبکہ جنرل زمرہ کے 153 پرچے   جمع کرائے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ کل بدھ کو 144، منگل کو 80  اور پیر کو 14 پرچے جمع کرائے گئے تھے، اس طرح اب تک514 پرچہ نامزدگی  داخل کرائے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ  کل جمعہ  11 ڈسمبر کو پرچے داخل  کرنے کی آخری تاریخ    ہے، جبکہ 22 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔

 


Share: